خیبرپختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2020
 صوبے میں  کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے، محکمہ صحت۔ فوٹو، فائل

صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے، محکمہ صحت۔ فوٹو، فائل

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے۔ 

ایکسپریس  نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 336 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں  کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1002ہوچکی ہے۔  محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 805 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15520 ہوگئی ہے۔

صرف پشاور سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں  کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9620 ہوگئی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔