- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
پاکستان کو یو ایس ایڈ کی جانب سے 100 وینٹیلیٹرز کا عطیہ
کراچی: امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو 100 پورٹ ایبل آئی سی یو ونٹیلیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو 100 پورٹ ایبل آئی سی یو ونٹیلیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں، امریکی کونسل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کیے، این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ائیر پورٹ پر وصول کیے۔
امریکی ڈپٹی کونسل جنرل کا کہنا تھا کہ وینٹیلٹرز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو کورونا کے خلاف مدد کے لیے فراہم کیے گئے ہیں، وینٹیلٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے، ان 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرز ہے۔
جان جوزف ہیلمئیر کا کہنا تھا کہ امریکا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ عطیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کئے گے وعدے کی تکمیل ہے۔
بریگیڈیر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ ونٹیلیٹرز پورے ملک میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیے جائیں گے، کورونا کے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی، این ڈی ایم اے پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے امریکہ کی جانب سے عطیہ کیے گئے ونٹیلیٹرز کی صوبوں میں تقسیم کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے تحت بلوچستان کو 13، کے پی 27، پنجاب 23 ونٹیلیٹرز دیئے جائیں گے، جب کہ سندھ کے حصے میں 26، آزاد کشمیر 6 اور گلگت بلتستان کے لئے 5 ونٹیلیٹرز آئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے ان ونٹیلیٹرز کی تنصیب کے لیے ہسپتالوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، اسپتالوں کی فہرست صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔