- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
کینیڈا کے وزیراعظم کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مسلح شخص گرفتار
اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے جدید اسلحے سے لیس ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوٹاوا کے انتہائی حساس علاقے میں ایک شخص نے تیز رفتار کار سے رکاوٹوں کو توڑے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی رہائش گاہ تک پہنچ گیا اور مرکزی دروازے سے پیدل چلتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔
کینیڈا پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رائڈو ہال کمپلیکس کے اندر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں جہاں مشکوک شخص گھسنے کی کوشش کرہا تھا۔ گرفتار شخص فوجی اہلکار اور اس کی گاڑی سے وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔
کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا کہ وزیراعظم اہل خانہ سمیت محفوظ ہیں، تاحال فوجی اہلکار کی اس حرکت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تفتیشی ٹیم انکوائری کر رہی ہے، میڈیا کو جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔