فیفا ورلڈ کپ 2022 میں روبوٹ ریفریز متعارف کرانے کا منصوبہ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 4 جولائی 2020
نئے سسٹم میں ہم معاون ریفریز کی جگہ روبوٹ سامنے لائیں گے،ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی جوہانیز ہولزمولر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئے سسٹم میں ہم معاون ریفریز کی جگہ روبوٹ سامنے لائیں گے،ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی جوہانیز ہولزمولر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لوزان: فیفا نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی جوہانیز ہولزمولر نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نئے سسٹم میں ہم معاون ریفریز کی جگہ روبوٹ سامنے لائیں گے، ہمارا انحصار کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر ہوگا جس کے ذریعے آف سائیڈ کے فیصلے دیے جا سکیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔