سول اسپتال کراچی میں کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 4 جولائی 2020
ڈاکٹر آفتاب میمن آئی سی یو میں زیر علاج تھے، کورونا سے 98 ملازمین متاثر ہو چکے، اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر آفتاب میمن آئی سی یو میں زیر علاج تھے، کورونا سے 98 ملازمین متاثر ہو چکے، اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈاکٹررتھ فاو سول اسپتال کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہارگیا۔

بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلااور ایس آئی یو ٹی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے، سول اسپتال میں اب تک کورونا وائرس سے 98 ملازمین متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر آفتاب میمن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔