خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جولائی 2020
کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس خان پور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی

کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس خان پور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔

جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر 27 اپ شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ حادثہ کے باعث دونوں اطراف سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں ٹرین اور مسافر کوسٹر میں تصادم سے سکھ خاندان کے 19 افراد ہلاک

شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹومیٹک کانٹا تبدیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

https://twitter.com/h0n3y_____/status/1279387149058674689

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔