- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپیکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
- حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی
- یاسر شاہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کیلیے پرعزم
یورپی یونین کی پابندی کے باعث پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ

حج اور عمرہ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی قومی ایئرلائن مالی دباؤ کا شکار ہے۔ فوٹو، فائل۔
لاہور: یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا جس سے بچنے کے لیے پاکستانی سفارت کاروں سمیت برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں با اثر پاکستانی نژاد افراد سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کے ساتھ مل کر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے یورپی یونین اوربرطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرین سے بھی رابطہ کیا ہے اور پائلٹ کے جعلی لائسنس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیاہے۔
ذاریع کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد نمائندگان کو بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جن میں سے لندن کیلئے9 مانچسٹر 10 اور 4برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں جبکہ یورپ کیلئے6پروازیں چلائی جاتی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: یورپی یونین نے پی آئی اے پر 6 ماہ کے لیے پابندی لگادی
یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33 ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔