عیدالاضحی پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے عوامی آگاہی بیدار کی جائے ، وزیر اعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جولائی 2020
این سی اوسی کے سو روز مکمل ہونے کے موقعے پر وزیر اعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ سینٹر کا دورہ کیا۔ فوٹو، این سی او سی

این سی اوسی کے سو روز مکمل ہونے کے موقعے پر وزیر اعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ سینٹر کا دورہ کیا۔ فوٹو، این سی او سی

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عیدالاضحی کے موقعے پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے  ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے سینٹر کا کا دورہ  کیا اور کورونا وائرس کیخلاف ملک بھر میں مربوط اقدامات کو یقینی بنانے میں این سی او سی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزراء ، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

اس موقعے پروزیر اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے  بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ  آئی ایم ایف کے عالمی اقتصادی آؤٹ لک کے مطابق پاکستان نے متوقع مندی کو منفی اعشاریہ 4 فیص سے لے کر 1.1 تک تبدیل کردیا ہے۔ 19 جولائی سے 20 مئی تک ، خطے کے دوسرے ممالک سے برآمدات کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے۔

وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں مربوط اقدامات کو یقینی بنانے میں این سی او سی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔  کہا کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں محاذ کی قیادت کی ہے۔انہوں نے  ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا وباء سے متعلق عوام میں  آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔