آج ہلکی بارش کاامکان، مطلع ابر آلود رہے گا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 5 جولائی 2020
ہفتے کو نمی کا تناسب 58 فیصد ہونے سے دن بھر حدت محسوس کی گئی،محکمہ موسمیات
 فوٹو : فائل

ہفتے کو نمی کا تناسب 58 فیصد ہونے سے دن بھر حدت محسوس کی گئی،محکمہ موسمیات فوٹو : فائل

کراچی:  آج مطلع مکمل اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات کی وجہ سے آج شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت بونداباندی،پھوار اورہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔ ہفتے کو ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت رہی۔ ہفتے کو درجہ حرارت 37.5 ڈگری رہا ، نمی کا تناسب معمول سے زیادہ 58 فیصد ہونے کی وجہ سے دن بھر حدت محسوس کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔