کورونا سے پچاؤکیلئے ہاتھ دھونے والی آٹومیٹک مشین متعارف

پولیٹیکل رپورٹر  اتوار 5 جولائی 2020
کمپنی کی ڈسٹری بیوشن مینجرایمن نے بتایا کہ ہاتھ ڈالنے سے مشین خود بخود چلتی ہے: فوٹو : فائل

کمپنی کی ڈسٹری بیوشن مینجرایمن نے بتایا کہ ہاتھ ڈالنے سے مشین خود بخود چلتی ہے: فوٹو : فائل

 لاہور: کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلیے ہاتھ دھونا ضروری ہے،ایسے میں ہاتھ دھونے کیلیے آٹومیٹک مشین ایجاد کر لی گئی ہے۔

لاہور میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی آٹومیٹک مشین صرف بارہ سیکنڈ میں جراثیم مار کر ختم کر دیتی ہے۔ٹا ؤن شپ میں نجی کمپنی کی جانب سے مشین متعارف کروانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔انہوں نے خود  ہاتھ دھو کر اورمشین میں ڈالے جانے والے محلول سمیت اس کے آٹومیٹک نظام کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس مشین کے استعمال سے کورونا سے بچا ؤ میں  مدد ملے گی۔

کمپنی کی ڈسٹری بیوشن مینجرایمن نے بتایا کہ ہاتھ ڈالنے سے مشین خود بخود چلتی ہے اور اس کے اندر موجود گرم پانی میں موجود محلول صرف 12 سیکنڈ  میں  ہاتھوں پر موجود ہر طرح کے ننانوے فیصد جراثیموں کا خاتمہ کر دیتا ہے،اس سے پانی کا ضیاع بھی کم ہوتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔