- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
ایفی ڈرین کیس: ظفر عباس ملک ملزم نامزد، گیلانی سے بھی تفتیش کا فیصلہ
راولپنڈي: ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل میں2نئی بڑی پیشرفت ہوئی ہیں۔
اس مقدمے میںآئی جی موٹروے، سابق سیکریٹری وزارت انسدادمنشیات ظفرعباس لک کوباقاعدہ ملزم بنا دیا گیا ہے اور مجازاتھارٹی سے انکی گرفتاری کی اجازت بھی لے لی گئی ہے جبکہ دوسری بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اس اہم مقدمے میں سابق وزیراعظم گیلانی کوبھی شامل تفتیش کرنیکااصولی فیصلہ کرلیاگیا ہے اس بابت اے این ایف کی ٹیم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا 2 دن تفصیلی دورہ کرکے وہاں سے کئی اہم ترین اجلاسوںکے منٹس اور مختلف فیصلوںکی سمریوںکی نقول بھی حاصل کی ہیں جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بھی اے این ایف کے فورس کمانڈربریگیڈیئرفہیم اورتفتیشی آفیسرایس پی عا بد ذوالفقار پرمشتمل ٹیم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میںاہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اے این ایف ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میںتصدیق کی کہ اے این ایف کی ٹیم اس بابت تیزی سے کام کررہی ہے آئی جی موٹروے کوملزم نامزدکرنااسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ اس امرکاباریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے کہ گریڈ21کے افسرظفرعباس لک کی اسکیل22 میں بطورسیکریٹری صرف چندگھنٹوں میںکیسے تقرری ہوئی؟ ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف کی تفتیشی ٹیم اینٹی نارکوٹکس فورس ایکٹ کی سیکشن5کے تحت کسی بھی ملکی سرکاری ادارے،وزارت کا کوئی بھی ریکارڈ سمریاں یا منٹس حاصل کرنے کی مجاز ہے۔
دریں اثنا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ظفراقبال چوہدری نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میں گرفتار 2 ملزمان ہاشم خان ترین اور احسان الرحمن کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک ، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر فوری رہا کرنیکاحکم دیا ہے۔لاہورکی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی کے ڈائریکٹرایفی ڈرین کیس کے ملزم ڈاکٹر فرحان کی عبوری ضمانت خارج کردی،ملزم عدالت پیش نہیں ہوئے تھے ۔
ادھرلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ سکینڈل میں وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین،علی موسیٰ گیلانی سمیت نامزد 14 ملزمان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے اے این ایف کی پٹیشن سماعت کیلیے منظورکرلی ہے۔اے این ایف کے پراسیکیوٹر بیرسٹر وسیم قریشی نے کہا کہ ایفی ڈرین کیس میں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین،ایم این اے علی موسیٰ گیلانی سمیت 14 کے بیرون ممالک فرارہوسکتے ہیں اس لیے وزارت داخلہ سے انکے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعاکی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔