- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
پیسوں کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن میں سیاست آگئی ہے، سابق سیکریٹری پی ایچ ایف
لاہور: سابق سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کرنل (ر) مدثر اصغر کا کہنا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن میں سیاست آگئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کرنل (ر) مدثر اصغر کا کہنا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن میں سیاست آگئی ہے، خالد سجاد کھوکھر اور آصف باجوہ سمیت دوسرے لوگ پاکستان ہاکی کو بہتر کرنے کی اہل نہیں، اس سے پہلے بھی جب آصف باجوہ ہاکی فیڈریشن میں آئے اس وقت بھی ان کا آنا غلط تھا، وہ کبھی کوچ اور کبھی سیکرٹری بن کر سامنے آٰے لیکن رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔
مدثر اصغر نے کہا کہ ان لوگوں کی موجودگی میں 20 سال سے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں ہوا، آگے بھی ایسے لوگوں سے امید نہیں، ان سے پہلے شہباز سینئر بھی ناکام رہے، وہ بہت اچھے کھلاڑی تھے لیکن وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت نہیں ہوسکے۔
مدثر اصغرکے مطابق ماضی میں فیڈریشن کا صدر یا سیکریٹری پیسے نہیں لیتے تھے، یہ عہدے اعزازی ہونا چاہیے، اگر لاکھوں روپے تنخواہیں ہی دینی ہیں تو وہ باہر سے لوگوں کو معاملات کی بہتری کے لیے لانا چاہیے، موجودہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر فنڈز اکٹھا نہیں کرسکتے، قومی کھیل کی ترقی ان کے بس کا کام نہیں، ہاکی کی اچھی ٹیم بنانے کے لیے کم از کم سالانہ ایک ارب چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔