- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی: ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر اور ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، اور کہا ہے کہ آج سے سندھ میں مون سون کی ہواؤں میں شدت کی توقع ہے جس کے نتیجے میں آج رات سے منگل کے دوران سندھ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے جس سے کراچی، ٹھٹھہ ، بدین اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع موجود ہے، سندھ میں خاص طور پر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو اور دادو میں آج رات سے منگل کے دوارن اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ جب کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔
ماہر موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔