بلوچستان کے کوٹا پر وفاق میں ملازمت کرنے والے 400 افراد کے ڈومیسائل منسوخ

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2020
صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا اہم اقدام ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل

صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا اہم اقدام ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے کوٹا پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے 400 افراد کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کر دیئے گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کوٹا پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے تمام جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے، اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہیں کہ جاری کردہ تمام ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اب تک بلوچستان کے کوٹا پر وفاق میں ملازمت کرنے والے 400 افراد کے ڈومیسائل منسوخ کردیے ہیں، صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا اہم اقدام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔