امریکا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، دو افراد ہلاک اور 8 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2020
ساؤتھ کیرولینا میں واقع نائٹ کلب کی تصویر جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا (فوٹو : انٹرنیٹ)

ساؤتھ کیرولینا میں واقع نائٹ کلب کی تصویر جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا (فوٹو : انٹرنیٹ)

گرین ویلی: امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، پولیس حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی۔

عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کی کاؤنٹی گرین ویلی کے ایک کلب میں اتوار کی رات پیش آیا جس میں دو ہلاکتوں کے ساتھ آٹھ افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے بعد تمام زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس حوالے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے گرین ویلی کاؤنٹ کے پولیس افسر (شیرف) ہوبرٹ لوئس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا جس کے بعد لوگوں کا ایک بڑا ہجوم افراتفری میں عمارت سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، فوری طور پر حملہ آور کا تعین نہیں کیا جاسکتا تاہم وہاں موجود دو افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس نے دونوں مشکوک افراد کے نام اور تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا جلد تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔