2 برس اور 42 کوششوں کے بعد رونالڈو کا فری کک پر گول

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 جولائی 2020
مجھے خوشی ہے کہ آخر کار میں یہ قحط ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا، فٹبالر۔ فوٹو: فائل

مجھے خوشی ہے کہ آخر کار میں یہ قحط ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا، فٹبالر۔ فوٹو: فائل

ٹیورن: 2 برس اور 42کوششوں کے بعد آخرکار کرسٹیانو رونالڈو نے فری کک پر گول کرہی دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ٹورینو کے خلاف یووینٹس کی 1-4 سے فتح میں ایک گول کے ساتھ حصہ ڈالا۔ بعد ازاں 35 سالہ فٹبالر نے کہاکہ مجھے اپنا اعتماد واپس حاصل کرنے کیلیے فری کک پر گول کی ضرورت تھی، مجھے خوشی ہے کہ آخر کار میں یہ قحط ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔