برطانیہ نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2020
برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے، وفاقی وزیرسائنس

برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے، وفاقی وزیرسائنس

 اسلام آباد: فواد چوہدری نے برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے، یہ دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔