سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2020
حج کے دوران کعبہ اور حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی، سعودی حکومت۔ فوٹو : فائل

حج کے دوران کعبہ اور حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی، سعودی حکومت۔ فوٹو : فائل

مکہ المکرمہ: سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے جس کے تحت حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی اور ماسک بھی پہننا لازی ہوگا جب کہ نماز و طواف کے دوران کعبہ کو چھونا منع ہوگا، 19 جولائی سے منیٰ، مزدلفہ، اور عرفات میں بغیر اجازت نامے کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مختلف زبانوں میں کورونا کے بچاؤ کے لیے احتیاطی  تدابیر لگائی جائیں گی۔

نئے پروٹوکول کے تحت منتظمین طواف اور دیگر اوقات پر عازمین حج کے درمیان 1.5 میٹر کے فاصلے کو یقینی بنائیں گے جب کہ طواف کے لیے عازمین حج کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔