- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے
ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے این آر ٹی سی ہری پور کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور زبیدہ جلال بھی ہمراہ تھے، وزیراعظم نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا اور وزیراعظم کو پاکستانی انجینئرز کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے پاکستانی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے بھی کیے۔
A landmark acheivement of the Ministry of Science & Technology under the leadership of @fawadchaudhry. The first batch of #MadeInPakistan Ventilators #SafeVent has been handedover to NDMA by the Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI.
— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) July 6, 2020
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے اہم دن ہے، ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے، میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا، سیف وینٹ کا پہلا بیج وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے سپرد کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI will be visiting National Radio & Telecommunication Corporation (NRTC) at Haripur today to inaugurate the production facility of first ever indigenously developed ventilators in Pakistan. pic.twitter.com/K8HQGWswlN
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) July 6, 2020
وزیراعظم نے دیسی ساختہ وینٹی لیٹر تیار کرنے پر این آر ٹی سی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ہمارے پاس بہت زیادہ صلاحیت ہے کہ ہم نئی تکنیکی جدت پر خود انحصاری کی طرف جائیں، ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا، اب ہماری توجہ صحت کی جامع اصلاحات پر رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔