- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سی پیک کا ایک اور سنگ میل؛ آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد: پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لئے معاہدے پردستخط کردیئے۔
آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے 701 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔
اس منصوبے کے لئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک کو سستی اور آلودگی سے پاک بجلی پیداکرنے میں مدد دے گا، یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو بہت اوپر لیکر جائے گا، قرضے لیکر منصوبے بنانے سے ملک پر بوجھ پڑتا ہے، عوام کو سستی ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا جنہوں نے بتایا کہ آزاد پتن ہائیڈرو منصوبےسے تین ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے مطابق بجلی کے دو منصوبوں کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ اور آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ سے 4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی اور ان سے آٹھ ہزار افراد کو روزگار میسر آئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔