- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کے 11 ماہ مکمل، 192 افراد شہید ہوئے
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون کو گیارہ ماہ مکمل ہوگئےجس کے دوران بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں 192 کشمیری شہید اور 1326 زخمی ہوئے جب کہ لاک ڈاون کے دوران بھارتی فورسز نے 77 خواتین کی آبرو ریزی کی۔
نوجوان کشمیری مجاہد کمانڈر ہرہان وانی کی برسی کے موقعے پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ گیارہ ماہ سے جاری لاک ڈاون کے دوران قابض بھارتی فوج نے 192 کشمیریوں کو شہید اور 1326 زخمی کیا۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے دوران شہادت پانے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران قابض بھارتی فوج نے 77 خواتین کی آبرو ریزی کی جبکہ 935 مکانات کو بھی نقصان پہنچایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی چوتھی برسی کے حوالے سے سرینگر و نواحی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔اس ضمن میں حریت رہنما اعجاز رحمانی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔انھوں نے برہان وانی سمیت تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک میں جان قربان کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ،ہم شہداء کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے۔ خاص طور پر برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔اب بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔وہ وقت قریب ہے جب کشمیریوں کا ان کا بنیادی حق ، حق خودارادیت مل جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔