میٹرک بورڈ: معذوروں اور شہداکے بچوں کی فیس معاف

اسٹاف رپورٹر  منگل 7 جولائی 2020
کاپی چیک کرنے کے معاوضہ 20 روپے فی کاپی کردیا گیا ،پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین ۔ فوٹو : فائل

کاپی چیک کرنے کے معاوضہ 20 روپے فی کاپی کردیا گیا ،پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تحت اجلاس میں پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کے لیے میٹرک بورڈ میں انرولمنٹ، رجسٹریشن اور امتحانات کی فیس ہمیشہ کے لیے معاف کردی گئی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ نابینا، قوت سماعت و بصارت سے محروم اور جسمانی طور پر معذور طلبہ کی بھی فیسیں معاف کردی گئی ہیں، اساتذہ کی سہولت کے پیش نظر کاپیاں چیک کرنے کے معاوضے کو 16 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی کاپی کردیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔