عیدالاضحی پر کورونا کے حوالے سے سخت قواعد و ضوابط بنائے ہیں، وزیراطلاعات

 منگل 7 جولائی 2020
وزیراعظم کا  پیغام ہے کہ عوام عیدالاضحیٰ پر باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں رہیں، شبلی فراز۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کا پیغام ہے کہ عوام عیدالاضحیٰ پر باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں رہیں، شبلی فراز۔ فوٹو : فائل

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعدوضوابط بنائے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ   پاکستان دیگر ممالک کے نسبت کورونا سے کم متاثر ہوا، این سی او سی نے کورونا سے نمٹنےکیلیے اہم  کردار ادا کیا، حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلیےکامیاب پالیسی بنائی، وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر تمام فیصلے کئے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عوام کے لئے پیغام ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بھی لوگ باہر نکلنےکے بجائےگھروں میں رہیں، اور عید اپنے گھروں میں منائیں، احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا تو عیدالاضحیٰ پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعدوضوابط بنائے ہیں۔

شبلی فراز نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیبارٹریزموجودہیں،  احساس کیش پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو ارب تقسیم کیےگئے،  حکومت نے معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔