- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل
اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت سی اے اے نے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں اور ترجمان پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔
معطلی کے احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط جاری ہوئے، سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لائسنس معطلی سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق تحقیقات مکمل کر نے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، سی اے اے کی جانب سے تمام پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔