پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل

ویب ڈیسک  منگل 7 جولائی 2020
ترجمان پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ فوٹو، فائل۔

ترجمان پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ فوٹو، فائل۔

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت  سی اے اے نے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں اور ترجمان پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔

معطلی کے احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط جاری ہوئے، سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لائسنس معطلی سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق تحقیقات مکمل کر نے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، سی اے اے کی جانب سے تمام پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔