- محمد بن سلمان کی آپریشن کے بعد ویڈیو سامنے آگئی
- 13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس ؛ چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری
- اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ آٹھویں مقدمے سے بھی بری
- ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے
- دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ڈیفنس کا جسمانی ریمانڈ
- لڑائی کے دوران مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی
- سینیٹ انتخابات؛ پی پی کی متحدہ کو گیلانی کی حمایت کے عوض دو نشستوں کی پیشکش
- لائیو پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنے لگا
- امریکا میں 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور
- 5 ماہ سے لاپتہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد
- لاہورمیں آوارہ کتوں کوتحویل میں لینے کے لیے آپریشن شروع
- پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- موسم بہار کی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی
- جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی حمزہ شہباز کے ساتھ سیلفی
- سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی
- ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار
- کیا انڈے کھانے سے واقعی کولیسٹرول بڑھتا ہے؟
- خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹوٹتے اتحاد کو بچالیا
- کام سے بچنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا گرفتار
پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے، منیر اکرم۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد / نیو یارک: پاکستان سفیر منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے اور پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا پول کھول دیا اور بتایا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے، بھارت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی حملے میں ملوث تھا، کراچی میں چین کے قونصلیت کے حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ تھا، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پاکستانی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ بھارتی کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا فوری نوٹس لے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے، وادی میں بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانی سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے کو غیر متزلل نہیں کر سکتے۔
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت میں اسلام فوبیا عروج پر ہے، رواں سال فروری میں نئی دلی کے مسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہیں، بی جے پی کی حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا کے انتہا پسند نظرئے پر عمل پیرا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دبایا جا رہا ہے۔
پاکستان سفیر کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث ہندستان میں 18 کڑور مسملانوں کی زندگی خطرے میں ہے، شہریت کے قانون میں تبدیلی سے لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جانے کا خطرہ ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس کی اسلام دشمنی پالیسی نے کورونا کے دوران مزید تقویت پکڑی، بھارتی مسممانوں پر بھارت میں کورونا پھیلانے کا الزاما لگایا گیا، ہندتوا نظرئے کی انتہا پسندی خود ایک دہشتگردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔