کورونا وائرس، یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 جولائی 2020
کورونا وائرس کے سبب یو اے ای کے وزٹ ویزا پر پابندی تاحال برقرار، صرف سفارت کاروں کو ویزوں کا اجرا (فوٹو:فائل)

کورونا وائرس کے سبب یو اے ای کے وزٹ ویزا پر پابندی تاحال برقرار، صرف سفارت کاروں کو ویزوں کا اجرا (فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب یو اے ای کے وزٹ ویزا پر پابندی تاحال برقرار ہے جس کے باعث متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزٹ ویزا پر لگنے والی اس پابندی کی وجہ سے ورک ویزا ہولڈر بھی پھنس گئے ہیں، اس وقت صرف سفارت کاروں کو ویزا جاری کیا جارہا ہے اور انہیں بھی 24 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی جمع کرانی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے کہا ہے کہ حالات کے ساتھ ساتھ اقدامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔