- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی، حنا پرویز بٹ
کراچی: مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات سمیت پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔
حنا پرویز بٹ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے کتنی زیادہ متاثر ہیں یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے مریم نواز اور ارطغرل غازی میں مماثلت کا بیان دے کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی اور اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹک ٹاکرز ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا پرویز بٹ نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بطور وزیر اعظم 10 میں سے زیرو اور بطور کرکٹر 6 نمبر دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 نمبر اسلیے دے رہی ہوں کیونکہ 1992 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔
میزبان نے حنا پرویز سے پوچھا کیا عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی جس پر انہوں نے کہا حالات سے تو نہیں لگ رہا ۔ میزبان نے پوچھا آپق خود کو فیشن ڈیزائنر کہلوانا پسند کرتی ہیں یا سیاستدان؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے لوگ انہیں بطور سیاستدان پہچانیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کوریو گرافر سروج خان کا پاکستان سے تعلق
میزبان نے پوچھا اگر مریم نواز کی سوانح حیات بنے تو آپ مہوش حیات، ماہرہ خان، زارا نور عباس یا حریم فاروق ان میں سے کس اداکارہ کو مرکزی کردار میں دیکھنا پسند کریں گی؟
اس سوال کے جواب میں حناپرویز نے کہا ان میں سے کوئی بھی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔ مریم نواز کا قد لمبا اور رنگ گورا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکارہ مجھے صنم سعید اور ایمان علی بہتر لگتی ہیں لیکن ان دونوں کا رنگ سانولا ہے اسلیے ان میں سے کوئی بھی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ ارطغرل غازی کو پی ایس ایل کا حصہ بناکر مسلمانوں کے دل جیت لیں گے
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا اگرچہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ مریم نواز کا سنجیدہ کردار ادا کرسکتی ہیں۔
صنم سعید اور ایمان علی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیو پکچر میں کام کرنے کے قابل نہیں۔۔۔ حنا پرویز بٹ نے دو ٹوک جواب دے دیا @hinaparvezbutt @sanammodysaeed @MehwishHayat @TheMahiraKhan @MaryamNSharif @pmln_org #GNN pic.twitter.com/gcgMnLazWe
— GNN (@gnnhdofficial) July 5, 2020
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حنا پرویز بٹ نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کل میں ’’ارطغرل غازی‘‘ڈراما دیکھ رہی ہوں اور مریم نواز ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ ان کی اس ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا اور لوگوں نے مریم نواز کا ارطغرل کے ساتھ موازنہ کرنے پر حنا پرویز بٹ پر خوب تنقید کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔