عام آدمی پارٹی نے کانگریس اور بی جے پی کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیٹ نیوز  منگل 10 دسمبر 2013
جماعت کی قیادت اروند کیجریوال کر رہے ہیں جو سابق سرکاری ملازم ہیں۔ فوٹو : فائل

جماعت کی قیادت اروند کیجریوال کر رہے ہیں جو سابق سرکاری ملازم ہیں۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت میں  نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹیبھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کیلیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

جماعت کی قیادت اروند کیجریوال کر رہے ہیں جو سابق سرکاری ملازم ہیں۔ دہلی کے مقامی انتخابات میں حصہ لینے والی یہ جماعت انسدادِ بدعنوانی کی اس مہم کے بعد وجود میں آئی جو 2 برس پہلے بھارت میں شروع ہوئی۔’میں اروند کیجریوال ہوں۔۔۔ جھاڑو کو ووٹ دیں۔‘ یہ سادہ سا پیغام ہر روز دہلی کے ریڈیو اسٹیشن سے نشر کیا جاتا رہا ہے،اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ’ہم کانگریس یا بی جے پی کے ساتھ مقابلہ نہیں کر رہے۔ یہ عام آدمی ہے جو ان کے مقابل آیا ہے کیونکہ ان کا دل ان دونوں جماعتوں سے بھر چکا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔