لاہور میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا

ویب ڈیسک  بدھ 8 جولائ 2020
وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو : اسکرین گریب

وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور تھپڑ ماردیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈن نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئیں، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ لو اپنے باپ سے بات کرو، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔

دوسری جانب گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے کار کا نمبر شناخت ہونے کے باوجود خاتون کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔