- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
کراچی: شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کرنٹ لگنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس، ابراہیم حیدری، کورنگی، قیوم آباد، اختر کالونی، محمودآباد، یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور نارتھ کراچی میں کہیں تیز اور کہیں بوندا باندی جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی اور کریم آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور مزدور جاں بحق ہوا جب کہ کارساز میں بجلی کا تار گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد رفیق ولد حیات محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ناگن چورنگی کے علاقے مسلم ٹاؤن سیدہ مسجد اور الحاج ریسٹورنٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ اور 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کارساز پر ہونے والے افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں، کے الیکٹرک کی متعلقہ ٹیمیں بروقت امداد کے لیے موقع پر موجود ہیں جب کہ واقعے پر کے الیکٹرک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کردیا ہے تاہم واقعے کی تفصیلات سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے تاہم کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے پر گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، رواں مون سون اسپیل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی آئے گی جب کہ کراچی میں 15 جولائی کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل آسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔