ترقیاتی کاموں میں اب کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان          

ویب ڈیسک  بدھ 8 جولائی 2020
تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر اب تک 36 ایکسین اور80 انجنیئر ز معطل کیے، جام کمال خان . فوٹو : فائل

تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر اب تک 36 ایکسین اور80 انجنیئر ز معطل کیے، جام کمال خان . فوٹو : فائل

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہےکہ ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ کوتاہی پر اب تک 36 ایکسین اور80 انجینئرز معطل کیے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے نواں کلی بائی پاس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کے معیار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں اب کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سڑکوں کی تعمیر معیار کے مطابق نہ ہوئی تو ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے گا، غیر معیاری تعمیر پر متعلقہ ایکسین اور انجینئر کو بھی معطل کیا جائے گا جب کہ تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر اب تک 36 ایکسین اور80 انجینئر ز معطل کیے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ کوتاہیوں کو نظر انداز کرنا اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے، ہر منصوبے کے ترقیاتی کام کا خود جائزہ لیتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔