- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
پائلٹ لائسنس معاملہ؛ یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن کا سی اے اے کے ساتھ اجلاس
لاہور: پائلٹ کے جعلی لائسنس اور پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی کے حوالے سے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد سے ڈی جی سی اے اے پاکستان اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری شریک ہوئے جب کہ یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز برسلز سے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے حکام موجود تھے۔
جعلی لائسنس کے معاملے پر سی اے اے کے ڈی جی نے یورپی یونین ایوی ایشن ایئر سیفٹی کے حکام کے سوالات پر بریفنگ دی۔ ڈی جی سی اے اے نے پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر تحقیقات اور عمل درآمد کے حوالے سے بھی یورپی حکام کو بریفنگ دی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کا طریقہ کار بتایا گیا۔ یورپی سیفٹی ایجنسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لائسنس کی تفصیلات اور رپورٹ 21 جولائی تک فراہم کرنے کی درخواست کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔