امریکا نے ہمارا پرامن ایٹمی پروگرام تسلیم کرلیا، ایرانی ڈپٹی اسپیکر

مسعود ماجد سید  منگل 10 دسمبر 2013
اپنی شرائط پرمذاکرات کیے،غاصب اسرائیل سے بات نہیں ہوسکتی، ابوترابی فرد.

اپنی شرائط پرمذاکرات کیے،غاصب اسرائیل سے بات نہیں ہوسکتی، ابوترابی فرد.

اسلام آ باد: ایرانی مجلس شوریٰ کے ڈپٹی اسپیکر ابوترابی فردنے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے ۔

جس کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے جبکہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اپنے حقوق وشرائط تسلیم کرانے کے بعدکیے ہیں،چھٹی ایشائی پارلیمانی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران دنیا بھرکی مظلوم اقوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطین میںعوام کی منتخب حکومت ہو نی چاہیے جو لوگوں کی مرضی اور ووٹ سے منتخب ہو۔ اسی صورت میں اس کے ساتھ مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔