سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 1925 تک پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 9 جولائی 2020
کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے فوٹو: فائل

کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 1925 تک پہنچ گئی۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 40 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد ایک ہزار 452 ہے جب کہ 457 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کوروناکے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔