زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 9 جولائی 2020
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو : فائل

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی.

اسٹیٹ بینک کی جانب جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 3 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ بھی موصول ہوا ، جب کہ گزشتہ ہفتہ 23 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے بھی ادا کیے گئے، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 74 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔