سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ

خصوصی رپورٹر  جمعرات 9 جولائی 2020
وزارت خزانہ نے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق سرکلر جاری کردیا (فوٹو : فائل)

وزارت خزانہ نے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق سرکلر جاری کردیا (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اور پنشن 27 جولائی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی یا یکم اگست کو متوقع پے جس کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو جولائی 2020ء کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں فراہم کی جائے گی۔

مراسلے میں اس حوالے سے انتظامات کرنے کی ہداہت دی گئی ہے جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی اور چیف اکاؤنٹس آفیسر وزارت خزانہ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اور پنشن کی 27 جولائی کو ادائیگی عید الاضحی کے 31 جولائی یا یکم اگست کو ہونے سے مشروط ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔