- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
راولپنڈی میں موٹر وے کے قریب خوفناک حادثہ، انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل شہید
راولپنڈی: موٹر وے برھان کے قریب پیش آنے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کے ایک انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون برھان کے قریب ایک گاڑی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے سڑک کے درمیان رک گئی تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، موٹروے پولیس افسران مدد کے لیے موقع پر پہنچے تو عقب سے آنے والی گاڑی بے قابو ہو کر ’’حفاظتی کونوں‘‘ کو کچلتے ہوئے افسران پر چڑھ دوڑی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ انسپکٹر امجد علی موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ سب انسپکٹر وحید اللہ، ہیڈ کانسٹیبل اختر علی اور حادثے میں ملوث ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔
زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال اور پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اختر علی نے بھی جام شہادت نوش کرلیا۔ جب کہ سب انسپکٹر وحید اللہ اور حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔