مکی آرتھر کا ایشیا کپ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار

یوسف انجم  جمعـء 10 جولائی 2020
نئے پروگرام کے مطابق اگلے برس سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کرے گا  فوٹوفائل

نئے پروگرام کے مطابق اگلے برس سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کرے گا فوٹوفائل

سری لنکا ٹیم کے ہیڈ کوچ  مکی آرتھر نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی منسوخی پر مایوسی ہوئی ہے، اب اگلے برس  جون میں سری  لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی کا منتظر ہوں۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز اے سی سی نے ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں یہ مقابلے ستمبر میں طے تھے۔ حالات کی نزاکت پر پی سی بی نے سری لنکا کو آفر کی تھی کہ رواں برس ایونٹ وہ آرگنائزر کرلے، اگلی بار اس کی جگہ پی سی بی میزبانی کرلے گا۔

اب نئے پروگرام کے مطابق اگلے برس سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ 2022 میں پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔