ایم کیو ایم نے شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

ویب ڈیسک  جمعـء 10 جولائی 2020
شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں اور عام عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں، قرارداد۔ فوٹو : فائل

شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں اور عام عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں، قرارداد۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے صوبے میں بند تمام شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے صوبے میں بند تمام شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز مارچ کے مہینے سے بند ہیں، شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جب کہ عام عوام بھی مشکلات کا شکار ہے لہذا تمام شادی ہالز کھولے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔