حکومتِ سندھ کا عیدالاضحی سے قبل تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 10 جولائی 2020
سندھ کے محکمۂ خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ فوٹو، فائل

سندھ کے محکمۂ خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ فوٹو، فائل

 کراچی: حکومتِ سندھ نے عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی مکمل تنخواہ 27جولائی تک ادا کی جائے گی اور ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم ادا کردی جائے گی۔

صوبائی محکمۂ خزانہ نےقبل ازوقت جولائی کی تنخواہ وپنشن کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔