کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی پالیسی کوعالمی پذیرائی مل رہی ہے، عاصم باجوہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 جولائی 2020
پاکستان نے کوروناوبامیں زندگی اور ذریعہ معاش کیلئے متوازن پالیسی اپنائی، عاصم باجوہ۔ فوٹو، فائل

پاکستان نے کوروناوبامیں زندگی اور ذریعہ معاش کیلئے متوازن پالیسی اپنائی، عاصم باجوہ۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونامیں سماجی صورت حال سے متعلق پاکستان کی موثرپالیسی کوپذیرائی مل رہی ہے۔  

عاصم سلیم باجوہ نے بین الاقوامی فلاحی ادارے اوکسفیم کی جاری کردہ رپوٹ سے متعلق خبر کو ری ٹوئٹ کرتے وہے کہا کہ پاکستان نے کوروناوبامیں زندگی اور ذریعہ معاش کیلئے متوازن پالیسی اپنائی ہے۔ کورونامیں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی موثرپالیسی کوپذیرائی مل رہی ہے۔ وباسے نمٹنے کی ملکی پالیسی کی عالمی سطح پرحمایت اس کاواضح ثبوت ہے۔ قوم نے ثابت کیا وہ مہلک وباکوشکست دینے کے لئے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ اوکسفیم کی مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی سطح پر بھوک اور افلاس میں اضافہ ہوا ہے اور وبا کے باعث پھیلنے والی بھوک وائرس سے زیادہ مہلک ثابت ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے 12 کروڑ 20 لاکھ افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’بھوک کا وائرس‘‘ یومیہ 12 ہزار افراد کی جان لے رہا ہے جب کہ تاحال وبا کی یومیہ بلند ترین شرح اموات 10 ہزار سے زائد نہیں ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔