- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
حکومت سندھ کا جعلی ڈومیسائل اور پی آر سیز کی انکوائری کا حکم
کراچی: حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ کی منظوری سے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سیز کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
محکمہ داخلہ نے کمیٹیوں کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ڈویژن میں متعلقہ کمشنر کمیٹی کا سربراہ ہوگا، کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر اور انیس گریڈ کی سطح کا افسر شامل ہوگا جس کی تعیناتی چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے ہوگی، کمیٹی گزشتہ دس سال میں جاری کئے گئے ڈومیسائل اور پی آر سیز کا ریکارڈ چیک کریگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے بھر میں جاری ڈومیسائل کی مکمل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں گزشتہ دس سال کے دوران جاری ڈومیسائل اور پی آر سی سرٹییفکیٹ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی مشکوک ڈومیسائل اور پی آر سیز کی نشاندہی کریگی، کمیٹی تیس روز میں انکوائری مکمل کرکے اپنی سفارشات محکمہ داخلہ میں جمع کرائیگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویڑنل کمیٹی مشکوک ڈومیسائل ہولڈرز کا ریکارڈ چیک کرے گی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل کے حامل افراد محکمہ داخلہ کی کمیٹی کے سامنے دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپیل کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے29اضلاع میں دس سال کے دوران پچاس ہزار سے زائد ڈومیسائل کا اجراہوا ہے، حزب اختلاف کے ارکان نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ سندھ سے جاری ڈومیسائل میں سیکڑوں غیر مقامی افراد کو دیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔