- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
لوکل امپائرز کا تجربہ ناکام، ریویو سسٹم کام آگیا
لاہور: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں لوکل امپائرز کا تجربہ ناکام ثابت ہونے لگا،البتہ ریویو سسٹم کام آگیا، ابتدائی دو دن میں رچرڈکیٹل برو3 اور رچرڈالنگورتھ2غلط فیصلوں کے مرتکب ہوئے،ناقدین طنز کرتے ہوئے درست ریویو لینے والے مہمان کپتان جیسن ہولڈر کو ہی بطورامپائر کھڑا کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں آئی سی سی گائیڈ لائنز میں مقامی امپائرز کے تقررکی حوصلہ افزائی ہوئی تھی، ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے دونوں امپائرز رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹل برو ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، میزبان ٹیم کی بولنگ کے دوران امپائرنگ پر انگلیاں اٹھائی گئی ہیں، مہمان کپتان جیسن ہولڈر نے رچرڈ کیٹل برو کے 3 فیصلوں کیخلاف ریویو لیا اور تینوں بار درست ثابت ہوئے، شینن گبریل نے روری برنز کو 30 پر ایل بی ڈبلیو کیا تو امپائر ٹس سے مس نہ ہوئے، جیسن ہولڈر نے ریویو کا سہارا لیتے ہوئے ان کو غلط ثابت کر دیا۔
کپتان نے خود زاک کرولی کو 10 پر ایل بی ڈبلیو کیا تب بھی رچرڈ کیٹل برو نے انگلی کھڑی نہیں کی، یہ فیصلہ بھی ریویو پر تبدیل ہوگیا، میزبان امپائر تیسری بار بھی غلط ثابت ہوئے، جیسن ہولڈر نے جوفرا آرچر کو کھاتہ کھولنے سے قبل ایل بی ڈبلیو کیا تو ان کو ایک بار پھر تھرڈ امپائر سے رجوع کرکے وکٹ حاصل ہوئی،بعد ازاں ویسٹ انڈیز کی اننگز میں جیمز اینڈرسن کی گیندوں پر جان کیمبل کو 12 اور 24 پر ایل بی ڈبلیو کے فیصلے غلط ثابت ہوئے،رچرڈ النگورتھ کو سبکی اٹھانا پڑی،میزبان امپائرز کا چھٹا ایل بی ڈبلیو فیصلہ درست ثابت ہوا جب النگورتھ نے جان کیمبل کو آؤٹ قرار دیا۔
اس بار ریویو بے کار گیا، عام طور پر قابل بھروسہ امپائرز میں شمار کیے جانے والے رچرڈ کیٹل برو اور رچرڈ النگورتھ کی جانب سے سنگین غلطیوں پر سخت تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مبصرین اور ناقدین کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے گئے کہ بائیو سیکیور ماحول میں ہونے والے میچز میں کورونا کلیئرنس کے بعد نیوٹرل امپائرز کو خدمات کیلیے متعین کیا جاتا تو بہتر ہوتا، چند ایک نے تو طنز کرتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ درست فیصلے کرنے والے جیسن ہولڈر کو ہی ایک امپائر کی جگہ پر کھڑا کر دیا جائے، چند صارفین نے ایک امپائر ویسٹ انڈیز سے بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔