وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے سے صوبوں کو آگاہ کردیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 10 جولائی 2020
صوبائی چیف سیکر ٹریز کو مراسلے بھجوا دئیے گئے ۔ (فوٹو : فائل)

صوبائی چیف سیکر ٹریز کو مراسلے بھجوا دئیے گئے ۔ (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے سے صوبوں کو آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ملک بھر میں 15 ستمبر سے تمام تعلیمی و ٹیکنیکل ادارے کھولنے کے فیصلے سے متعلق صوبوں کو آگاہ کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکر ٹریز کو مراسلے بھجوا دئیے۔

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر انتظام گزشتہ روز منعقدہ بین الصوبائی وزارئے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں اور بعد ازاں این سی او سی سے منظوری کے بعد وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکر ٹریز کو بھیجے گئے مراسلوں میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے کورونا کے تناظر میں بنائے گئے ایس او پیز پر یقینی عملدرآمد کرتے ہوئے کھولے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔