- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
آغا سراج درانی کے بنگلے پرتعینات ذاتی محافظ نے خود کوگولی مارکرخود کشی کرلی
کراچی: ڈیفنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوراسپیکرسندھ اسمبلی کے بنگلے پرتعینات ذاتی محافظ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوراسپیکرسندھ اسمبلی کے بنگلے پر تعینات ذاتی محافظ نے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی۔ رات گئے کلفٹن تھانے کے علاقے فیز5 خیابان تنظیم میں واقع بنگلہ نمبر A-23 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ رب نوازولد علی گوہرکے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والا رب نواز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اوراسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بنگلے پرذاتی محافظ تھا۔ متوفی کو اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی سینے میں لگی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔