ایران کی عسکری تنصیبات میں ایک ماہ میں تیسری بار دھماکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 جولائی 2020
رواں ماہ کے آغاز میں مرکزی جوہری پلانٹ میں دھماکے میں عمارت کو نقصان پہنچا تھا، فوٹو : فائل

رواں ماہ کے آغاز میں مرکزی جوہری پلانٹ میں دھماکے میں عمارت کو نقصان پہنچا تھا، فوٹو : فائل

تہران: ایران کی عسکری تنصیبات میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار خوفناک دھماکا ہوا ہے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مغر بی حصے میں ایک بڑا دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے جوہری پلانٹ اور آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اسی علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی اہم عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ میں خوفناک دھماکا  

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاسداران انقلاب کی میزائل تنصیب یا گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے معمولی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ہی دو دھماکے خوجر اور نطنز میں فوجی تنصیبات اور جوہری پلانٹ میں ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کیلئےاسرائیل کا ایک اورجاسوس سیٹلائٹ روانہ

تینوں دھماکوں کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور نہ کسی غیر ملکی قوت یا کسی شدت پسند جماعت نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جس کے باعث ناقدین تینوں دھماکوں کو اندرونی بغاوت یا کوتاہی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ کے سینٹری فیوجز شعبے میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔