- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
چوہدری شجاعت نے مذاکرات میں مارچ تک تبدیلی آنے کا کہا تھا، فضل الرحمان
کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو قوم پر مسلط کیا گیا جس سے ملک کی معیشت بیٹھ گئی۔
مرحوم مفتی نعیم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ حکومت جانی چاہیے، اس حکومت کو لانے والے بھی جرم کے ذمہ دار ہیں، ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے نا اہل کو قوم پر مسلط کیا گیا، میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان کو لایا کیوں گیا؟ چوہدری شجاعت نے ہم سے مذاکرات میں کہا تھا کہ مارچ تک تبدیلی آئے گی، چوہدری شجاعت بتادیں وہ بات کہاں چھپ گئی اور یہ بھی بتادیں کہ ان کے وعدے کا کیا ہوا؟۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چند لوگ آصف علی زرداری کی وفات قرار دے چکے تھے لیکن وہ صحت مند تھے، سابق صدر کی خواہش اور ان کی دعوت پر ان سے ملا قات کی، اٹھارویں آئینی ترمیم پر آصف زرداری کا موقف واضح ہے، ان کا کہنا ہے ان کی پارٹی نے آئین پاکستان کو اس کے اصل روح کے مطابق نافذ کیا، قومی مالیاتی وسائل کی تقسیم کےمعاملات پر واضح موقف ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج بھی ہورہی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف جگہ جگہ احتجاج ہو رہے، عوام کو دو چیزیوں کی فکر ہے بجلی کی دستیابی اور اوور بلنگ نہ ہو، عوام پر اخراجات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔