کورونا سامان کیلیے دنیا سے آرڈر ملنے لگے، برآمدات بحالی کا امکان

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 12 جولائی 2020
حفاظتی اشیا سازی میں پاکستان نے پیشرفت کی، امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

حفاظتی اشیا سازی میں پاکستان نے پیشرفت کی، امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران حفاظتی ساز وسامان کی طلب کی وجہ سے ملکی برآمدات میں بحالی کا امکان ہے.

امریکی جریدے بلومبرگ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ انفرادی حفاظتی سامان،ماسک اور دیگر حفاظتی آلات اب ایک نئی مارکیٹ بن گئی ہے،اس کے علاوہ پاکستانی برآمدات کا نصف حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر پرمشتمل ہے،اس کیلیے بھی آرڈر موصول ہونے لگے ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات میں واضح کمی آئی ہے،تاہم اب کورونا کے حفاظتی اشیا سازی میں پاکستان نے خاصی پیش رفت کی ہے ،اور امید ہے رواں سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔