چیچہ وطنی میں سنگدل باپ نے بیوی اور 3بیٹیوں کو زہر دیدیا، 2 بچیاں جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 12 جولائی 2020
ملزم حق نوازڈوگرنے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکربچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملاکر پلادیا۔ (فوٹو: فائل)

ملزم حق نوازڈوگرنے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکربچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملاکر پلادیا۔ (فوٹو: فائل)

چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 38 بارہ ایل میں سنگدل باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا جب کہ 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ملزم حق نواز ڈوگر نے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکر بچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجے میں 5سالہ نورین اور7سالہ سحرش اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ8سالہ سویرا اور ثناء بی بی کو حالت تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔